ابنا: وزیر خارجہ نے اسپین کے وزیر خارجہ خوزے مانوئل مارغايو کے ساتھ تہران میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق تمام معاملات میں نیک نیتی ثابت کر دی ہے اور اب پرامن ایٹمی پروگرام چلانے سمیت ملت ایران کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپین کے وزیر خارجہ کے ساتھ علاقائی مسائل پر مثبت مذاکرات ہوئے اور ان کی خواہش ہے کہ بحران یوکرین کے حل کے لئے منطقی راستہ اپنایا جائے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ان کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بحث ہوئی . انہوں نے کہا کہ تہران اور میڈریڈ اپنے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں اسپین کے وزیر خارجہ نے بھی امید ظاہر کی کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ جاری رہے گا . انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود اس ملک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا اور پابندیوں سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے......../169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510681
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق نے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا تو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والا معاہدہ کامیاب ہو جائے گا .